پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی بالادستی اور بدعنوانی کے خاتمے پر پختہ یقین رکھتی ہے، علی نواز اعوان

60
سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں، جی نائن میں سرکاری ملازمین کے بلاکس کی تزئین و آرائش کاکام فی الفور شروع ہوگا،علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔ 09جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی بالادستی اور بدعنوانی کے خاتمے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب ناگزیر ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت قومی معیشت اور اداروں کے استحکام کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما احتساب سے راہ فرار کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم وہ اپنی ان کوششوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔