اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس آج (جمعہ کو ) وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا۔
یہ بات وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں اہم تنظیمی اور پالیسی امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا جائےگا۔