اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 15 ویں قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بڑے پن کا ثبوت دیا، عمران خان اسمبلی کے اجلاس کے دوران موجود رہے، سپیکر کےلئے تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں، وہ آج ہی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں، شعبہ صحافت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، محنت کرنے والے صحافیوں کے حقوق کو تحفظ دیں گے، نئے ویج ایوارڈ کی تشکیل ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، سیّد خورشید شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ سپیکر شپ کے انتخاب سے دستبردار ہو جائیں۔