اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان چوہدری فواد حسین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی غیر مشروط طور پر 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، میں فی الحال سیاست کو چھوڑ رہا ہوں اس لئے میں نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے اور عمران خان سے راہیں جدا کر لی ہیں۔