پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

91

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں، کورونا وائرس کی شکل میں درپیش چیلنج کو عوام احتیاطی تدابیر سے شکت سے دوچار کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور مکمل تیاری کے ساتھ مشکل وقت میں عوام کی صحت کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کی وباءسے احتیاطی تدابیر کے زور پر چھٹکارا پا رہی ہے اور دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، کے نسخہ پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مشکل وقت میں عوام دوست فیصلے کرکے وزیراعظم عمران خان نے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔