پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام پالیسیاں غریب طبقہ کو ریلیف دینے کے لئے ہیں، دو بڑی پارٹیوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں چارٹر آف کرپشن پر دستخط کئے ہیں، ملک کو 28 ہزار ارب تک قرض میں ڈبو دیا گیا جبکہ سالانہ 10 ارب کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی۔ پیر کو پارلیمنٹ …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام پالیسیاں غریب طبقہ کو ریلیف دینے کے لئے ہیں، دو بڑی پارٹیوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں چارٹر آف کرپشن پر دستخط کئے ہیں، ملک کو 28 ہزار ارب تک قرض میں ڈبو دیا گیا جبکہ سالانہ 10 ارب کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے مگر حکومت کی تمام پالیسیاں غریب طبقہ کو ریلیف دینے کے لئے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو 6 ہزار ارب سے 28 ہزار ارب تک پہنچا دیا جبکہ سالانہ 10 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ڈی چوک میں کرپشن ختم کرنے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کا وعدہ کیا تھا، اس کو پورا کیا جائے گا۔