پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی نجی چینل پر گفتگو

71

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ججوں کو تنقید کا نشانہ بنانے اور عدلیہ پر حملوں کی عادی ہے۔ ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کا خوفناک چہرہ ان کی پریس کانفرنس کے دوران عیاں ہو گیا ہے جس میں انہوں نے احتساب عدالت کے جج کی خفیہ آڈیو اور ویڈیو دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کو بتانا چاہئے تھا کہ کس طرح انہوں نے معزز عدالتوں پر دباﺅ کے حربے استعمال کئے لیکن وہ ناکام رہیں۔ مریم کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے اپنے والد کی بد عنوانی کے حوالے سے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا ہے۔