پاکستان تحریک انصاف کے پاس کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے، محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنا پانامہ پیپرز نہ ہونے کے باوجو د خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنا پانامہ پیپرز نہ ہونے کے باوجو د خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی غیر قانونی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے دستاویزٰ ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے کیونکہ ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن پھر بھی انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے

Leave a Reply