پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے، ڈاکٹر بابر اعوان

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ درخواست گزاروں کی طرف ایک خاص جج کا نام لکھا اور کہا کہ وہ کیس سنیںعدالتی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ کوئی کہے کہ مجھے یہ جج چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھےِ صرف اس بات پر اعتراض تھا اور میں نے عدالت کے سامنے اٹھایا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ کا کوئی جج دوسرے جج کو کیس ٹرانسفر نہیں کر سکتا،صرف سپریم کورٹ ہی کیس ٹرانسفر کر سکتا ہے۔