اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ یوم عاشور تاریخ اسلامی کے اہم واقعات کا امین ہے، یہ دن سب سے بڑھ کر معرکہ کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے، ہم شہدائے کربلا کو سلام پیش کرتے ہیں اور اہل کشمیر کی فتحیابی کیلئے دعا گو ہیں، ہمارے کشمیری بھائی جان، مال، اولاد حتیٰ کے اپنی …
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا یوم آشور پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ یوم عاشور تاریخ اسلامی کے اہم واقعات کا امین ہے، یہ دن سب سے بڑھ کر معرکہ کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے، ہم شہدائے کربلا کو سلام پیش کرتے ہیں اور اہل کشمیر کی فتحیابی کیلئے دعا گو ہیں، ہمارے کشمیری بھائی جان، مال، اولاد حتیٰ کے اپنی آئندہ نسلیں ہتھیلی پر رکھ کر سفاک مودی سے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منگل کو یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا کا ہر پہلو عبرتناک اور سبق آموز ہے، یہ واقعہ اہل اسلام کو پیغام دیتا ہے کہ انتہائی نامساعد حالات میں بھی باطل کیخلاف حق کا علم بلند کرنا کتنا اہم ہے، حق کو باطل کی دہلیز پر سرنگوں ہونے سے بچانے کیلئے اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور انکے عیال و احباب نے ظلم و اقتدار کے سامنے جھکنے کی بجائے میدان کارزار کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر آج سنت حسین رضی اللہ عنہ زندہ کئے ہوئے ہیں، ظلم و سفاکیت کے اس دور میں اللہ پاک اہل کشمیر کی خصوصی مدد فرمائیں اور انہیں آزادی جیسی بیش قیمت نعمت عطا کریں۔








