پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن کنول نصیر کے انتقال پر افسوس کااظہار

49

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن کنول نصیر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیاہے۔

جمعہ کو جاری کئے گئے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحومہ کی ملک و قوم کیلئے بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔