33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںپاکستان ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا دنیا کا 13واں بڑا ملک ہے،...

پاکستان ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا دنیا کا 13واں بڑا ملک ہے، رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):پاکستان ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا دنیا کا 13واں بڑا ملک ہے جو سٹرس فروٹ کی برآمدات سے سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کماتا ہے۔

پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کی 95 فیصد پیداوار صوبہ پنجاب سے حاصل ہوتی ہے اور صوبے میں 4 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر ترشاوہ پھلوں کے باغات لگائے گئے ہیں جن سے سالانہ تقریباً 21 لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان میں بغیر بیچ کے مالٹے ، گریپ فروٹ اور کینو کی مختلف اقسام کے متعارف ہونے کے بعد ترشاوہ پھلوں نے ایک نئی جدت اختیار کی ہے جس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں ترشاوہ پھلوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555027

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں