پاکستان ترکیہ سمیت اپنے دوست ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں پائیدار امن کیلئے کوشاں رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان ترکیہ سمیت اپنے دوست ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں پائیدار امن کیلئے کوشاں رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی امن کیلئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ سمیت اپنے دوست ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں پائیدار امن کیلئے کوشاں رہے گا۔

بدھ کو ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ انہیں اپنے عزیز بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ایک نہایت گرمجوش اور انتہائی دوستانہ ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صدر اردوان کا پاکستان کی علاقائی امن کے لئے مخلصانہ اور دیانتدارانہ کوششوں کے حوالے سے ان کے حوصلہ افزاء اور حمایتی کلمات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم اپنے دوستوں اور شراکت داروں بشمول ترکیہ کے ساتھ مل کر خطے میں پائیدار امن کے حصول کی مشترکہ جدوجہد میں انتھک کام جاری رکھیں گے۔