پاکستان ترکی کو52 سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا

کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اوربرادر ملک ترکی کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ ہوا۔ پاکستان ایئر فورس سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے کی یہ تقریب ایکسپو سنٹر کراچی میں جاری آئیڈیاز 2016ءکے دوران ہوئی۔ ائیر مارشل ارشد ملک، چیئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس اورترک دفاعی پیدوار کی وزارت کے ڈپٹی سیکریٹری مصطفٰی سیکر نے اس تاریخی معاہدے پر دستخط کئے۔ …

کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اوربرادر ملک ترکی کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ ہوا۔ پاکستان ایئر فورس سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے کی یہ تقریب ایکسپو سنٹر کراچی میں جاری آئیڈیاز 2016ءکے دوران ہوئی۔ ائیر مارشل ارشد ملک، چیئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس اورترک دفاعی پیدوار کی وزارت کے ڈپٹی سیکریٹری مصطفٰی سیکر نے اس تاریخی معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس ترکی کو 52سپر مشاق طیارے مہیا کرے گا جو ترک فضائیہ کے پائلٹس کی ابتدائی تربیت میں استعمال ہونگے اس کے علاوہ پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس ان طیاروں کے انجن کی مرمت اور اوورہال کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس معاہدے سے نہ صرف بیرونی ممالک کو ایوی ایشن کے سازو سامان کی فروخت کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک کے زرِ مبادلہ میں اضافے میں مددملے گی۔ یہ طیارہ سعودی عرب، اومان، ایران اور ساوتھ افریقہ میں پہلے سے ہی زیرِ استعمال ہے۔

Leave a Reply