اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔
جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراءسے یہاں الگ الگ ملاقات کے دوران کیا۔
صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سید عادل گیلانی ، سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے ملاقات کی۔
صدر مملکت سے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نامزد سفراءمیزبان ممالک کے ساتھ تجارتی ، معاشی ، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔
انہوں نے نامزد سفراءکو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577022