23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی...

پاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ جنیوا میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے حال ہی میں بھارت کی چوتھی متواتر رپورٹ پر غور کیا کہ وہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی دفعات کو کس طرح نافذ کرتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ کارروائی کے دوران پبلک سیفٹی ایکٹ اور پبلک سکیورٹی ایکٹ جیسے سخت قوانین کے تحت گرفتاریوں اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی مسلسل معطلی کے بارے میں اہم سوالات اٹھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال کے بارے میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی مشینری کے مسلسل خدشات کو ظاہر کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام پر ظلم و جبر کا خاتمہ کرے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=487321

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں