پاکستان تھروبال فیڈریشن کا 8 مارچ کو خواتین کے عالمی ڈے کے موقع پر ملک بھر میں خواتین کے نمائشی تھروبال میچز منعقد کروانے کا اعلان

67

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):پاکستان تھروبال فیڈریشن نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی ڈے کے موقع پر ملک بھر میں خواتین کےتھروبال کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تھروبال فیڈریشن (خواتین ونگ) کی صدر فائزہ عامر نے بتایا کہ نمائشی میچز منعقد کروانے کی فیڈریشن نے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے، اپنے علاقوں میں خواتین کے تھروبال کے مقابلوں کے نمائشی میچز منعقد کروائیں۔