پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کی جاپانی سفیر سے گفتگو اسلام آباد۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے …
پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کی جاپانی سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کی جاپانی سفیر سے گفتگو
اسلام آباد۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوشاںہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں جاپان کے نئے سفیر تاکاشی کورائی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جاپانی سفیر نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون میاں ریاض پیر زادہ سے انکے دفترمیںملاقات کی۔ریاض پیرزادہ نے کہا کہ جاپان نے کھیلوں میں انتہائی بلند معیار قائم کر رکھا ہے اور پاکستان کھیلوںکے مختلف شعبوں میں جاپان کے تکنیکی امداد سے استفادہ کرنا چاہاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ٹورنامنٹ کیلئے جاپانی کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔








