24.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان جدہ میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر گلوبل ہیلتھ...

پاکستان جدہ میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر گلوبل ہیلتھ اکیڈمی بنانا چاہتا ہے ، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا عالمی ادارہ صحت ایمرو ریجن کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخے سے ٹیلیفونک رابطہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے حوالے پاکستان جدہ میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر گلوبل ہیلتھ اکیڈمی بنانا چاہتا ہے ۔ڈبلیو ایچ اس اقدام کیلیے پاکستان کو بھر پور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ صحت ایمرو ریجن کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخے سے ٹیلیفونک رابطہ پر کیا ۔

ریجنل ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت نے مصطفی کمال کو وزارت صحت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔دونوں رہنمائوں نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیر صحت نے ریجنل ڈائریکٹر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔ انھوں نے یہ دعوت قبول کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر خصوصی طور پر درپیش ہیلتھ چیلنجز اور صحت کے شعبے میں اہداف کے حصول پر بات چیت ہو گی ۔

- Advertisement -

وزیر صحت نے کہا کہ بیماریوں کی کوئی سر حد نہیں ہوتی ۔پاکستان کو بیماریوں سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے حوالے پاکستان جدہ میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر گلوبل ہیلتھ اکیڈمی بنانا چاہتا ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اس اقدام کے لیے پاکستان کو بھر پور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گا ۔پاکستان میں بیماریوں کا بوجھ روز بروز بڑھ رہا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام تر صلاحیتیں اور کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں ۔

پاکستان ایک کروڑ ہیپاٹائٹس کے کیسز موجود ہیں ۔وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز پورے ملک میں کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا پائلٹ پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپریل میں پولیو کے خاتمے کے لیے موثر پولیو مہم کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ ڈبلیو ایچ کی ریجنل ڈایریکٹر نے وزیراعظم پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں بھی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ پاکستان پولیو اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576448

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں