پاکستان جنگلات کی شدید کمی کا شکار ملک ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ایڈیشنل کمشنر

145

ساہیوال۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پاکستان جنگلات کی شدید کمی کا شکار ملک ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بات ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے گورنمنٹ کالج میں طلبہ و طالبات کی طرف سے پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ درخت ملک کی اقتصادی بقاء اور ماحولیاتی آلودگی دور کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی، سکول و کالجز کے بچے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ملک کو سرسبز بنایا جائے اور جنگلات کی شدید کمی کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پھول دار پودوں کے علاوہ پھل دار پودے بھی لگائے جائیں تاکہ تادیر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہر آدمی اپنے حصے کا ضرور پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام کرے۔