پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی

78
Asian Hockey Champions Trophy
Asian Hockey Champions Trophy

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں شرکت کیلئے گزشتہ رات گئے براستہ دوحہ قطر ، ملائیشیا پہنچ گئی ہے۔

ایونٹ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلا جائے گا۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 27 اکتوبر کو روائیتی حریف بھارت کے خلاف ایک بجکر پانچ منٹ پر ، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ تین بجکر پانچ منٹ پر ، تیسرا اور پول کا آخری میچ میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف پانچ بجکر منٹ پر کھیلے گی۔

ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پول اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور جنوبی افریقا شامل ہیں جبکہ پول بی میں بھارت،ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔