- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) نے پچیسویں مینز اور آٹھویں قومی ویمنز جوڈو چیمپئن شپس کے شیڈول کا اعلان کر دیا، دونوں ایونٹس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔ پی جے ایف کے سیکرٹری جنرل منصور احمد کے مطا بق ملک کے چاروں صوبوں سے فیڈریشن سے الحاق شدہ 14 یونٹس آرمی، واپڈا، ریلویز، پولیس، نیوی، ایچ ای سی، اسلام آباد، اے جے کے، گلگت بلتستان کی ٹیمیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں چیمپئن شپ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کھیلی جائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=29268
- Advertisement -