پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا، کیوی سپنر سودھی

107

کراچی۔23دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایش سودھی نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے آیا ہوں اور اس سیریز کے لئے ہم تیار ہیں، پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے سامنے کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔

انہوں نے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بالنگ کے لئے اپنا ایکشن تبدیل کرنے کی وجہ سے پیس مل رہا ہے، گیند اسپین ضرور ہوگا لیکن غیرمعمولی اسپین کی توقع نہیں ہے، کوشش کروں گا کنڈیشن سے فائداٹھاکر پاکستانی بیٹرز پر دبائو ڈال سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں اش سودھی نے کہا کہ پاک انگلینڈ سیریز کے نتیجے سے ہماری سیریز پر فرق نہیں پڑنا، انگلینڈ جس انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہا ہے وہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے، پاکستان میں ہمارے رشتہ دار رہتے ہیں جبکہ دادی اور نانا کا تعلق پاکستانی پنجاب سے ہی ہے۔