36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں ہر سال ہزاروں مریض محض خون...

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں ہر سال ہزاروں مریض محض خون کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں،ڈاکٹر عامر شہزاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 30 اپریل (اے پی پی):خون عطیہ کرناایک انسانی فریضہ ہے، نوجوانوں کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں ہر سال ہزاروں مریض محض خون کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جنہیں صرف بروقت عطیہ کیے گئے خون سے بچایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عامر شہزاد نےگورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے بلڈ بینک میں منعقدہ تقریب میں نوجوان طلبہ میں خون عطیہ کرنے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کےلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈاکٹر عامر شہزاد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نوجوان طلبہ اس مہم کا حصہ بنیں اور نہ صرف خود خون عطیہ کریں بلکہ اپنے دوستوں، اہلِ خانہ اور ساتھیوں کو بھی اس کارِ خیر کی طرف راغب کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ "خون عطیہ کرنا نہ صرف انسانی ہمدردی کا مظہر ہے بلکہ یہ صحت مند افراد کے لیے جسمانی طور پر بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر متعدد طلبہ نے موقع پر ہی خون عطیہ کر کے اس مہم کا عملی آغاز کیا۔ بلڈ بینک کے انچارج ڈاکٹر عامر شہزاد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590166

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں