پاکستان حالیہ صورتحال میں ایک مضبوط اور مستحکم ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے،آنے والے وقتوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، قیصر احمد شیخ

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ صورتحال میں ایک مضبوط اور مستحکم ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے،آنے والے وقتوں میں یہاں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور نے کہا کہ بلاشبہ اس وقت ہماری سفارت کاری اچھی سمت جا رہی ہے، پاکستان اس …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ صورتحال میں ایک مضبوط اور مستحکم ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے،آنے والے وقتوں میں یہاں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور نے کہا کہ بلاشبہ اس وقت ہماری سفارت کاری اچھی سمت جا رہی ہے، پاکستان اس وقت سفارتی اعتبار سے بہتر کام کر رہا ہے، وزیر اعظم،فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کی کاوشیں اچھی ہیں، ان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا ذریعہ بنانا چاہیے۔

ان کے سوال کے جواب قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان سے غیر ملکی کمپنیوں کو اپنا منافع یہاں سے لے جانے کی مکمل آزادی ہے۔پاکستان اس وقت خطے میں ایک اچھی سفارتکار کررہا ہے۔ایک ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔آنے والےدنوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کی توقع ہے۔

آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی اور موجودہ جنگ میں بہترین سفارتکاری کی وجہ سے اب پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے خطہ میں اپنی حیثیت منوائی ہے۔یہاں دنیا کی ریٹنگ کمپنیاں پاکستان کو مستحکم قرار دے رہی ہیں۔