23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان حلال اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،پاکستان کی حلال صنعت...

پاکستان حلال اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،پاکستان کی حلال صنعت اور بین الاقوامی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اہم فیصلے

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت پاکستان حلال اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا چھٹا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی حلال صنعت اور بین الاقوامی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

بورڈ نے حلال سرٹیفیکیشن مارک سکیم کا باضابطہ آغاز کیا جو وزیرِ اعظم کے کاروبار میں آسانی اور برآمدات کے فروغ کے وژن کے مطابق ہے۔ یہ سکیم حلال مصنوعات کے لئے ایک قومی علامت کے طور پر کام کرے گی جس سے پی ایچ اے کو خودمختار ادارہ بنانے میں مدد ملے گی اور اس کی آپریشنز سے آمدنی پیدا ہوگی۔

- Advertisement -

ایک اور اہم فیصلے کے تحت بورڈ نے حلال مارک لائسنس؍سرٹیفیکیشن فیس میں نظر ثانی کی اور برآمد شدہ حلال خوراک اور غیر خوراکی اشیاءپر فیس کو صفر کردیا جبکہ مقامی خوراکی اشیاءکی فیس میں 50 فیصد کمی کی۔ اس اقدام سے حلال برآمدات کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر صنعت کے بہترین طریقوں کے مطابق ہوگا۔ بورڈ نے بیلاروس، ملائیشیا، ترکیہ، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ حلال تجارت کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی۔

یہ معاہدے حلال سرٹیفیکیشن کے عمل کو آسان بنائیں گے اور پاکستانی حلال مصنوعات کے لئےنئے منڈیاں کھولیں گے۔ اس کے علاوہ، بورڈ نے ذبیحہ خانوں اور فوڈ سروس پرووائیڈرز کے اندراج کی منظوری دی تاکہ وہ حلال اصولوں اور عالمی معیار کے مطابق عمل کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583249

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں