پاکستان خوردنی تیل درآمد رنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے ، سالانہ 2.6 ملین ٹن خام اور ریفائن خوردنی تیل درآمد کرتا ہے

183

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پاکستان خوردنی تیل درآمد رنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جو سالانہ 2.6 ملین ٹن خام اور ریفائن خوردنی تیل درآمد کرتا ہے۔ ویسٹ بری گروپ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رشیدہ جان محمد نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کے علاوہ پاکستان تیل دار اجناس کی 2.2 ملین ٹن سالانہ درآمدات کرتا ہے تاکہ ملکی ضروریات کو پورا کا جاسکے۔