پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کے تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں اور پاکستان کا موقف واضح ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے، تحریک آزادی کشمیر کےلئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ، او آئی …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کے تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں اور پاکستان کا موقف واضح ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے، تحریک آزادی کشمیر کےلئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کیلئے موثر انداز میں کام کر رہا ہے، بھارت ظلم و استبداد کے ذریعے زیادہ عرصہ تک کشمیریوں کے حق آزادی کو سلب نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر یوتھ فورم اور آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ کوشش کہ وہ آزادی کی جدوجہد کودہشت گردی کے ساتھ جوڑے، تمام بین الاقوامی اداروں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے اس موقف کو مسترد کردیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply