پاکستان دنیا میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے منافع بخش ملک ہے، حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیاہے، قیصر احمد شیخ

180
Qaiser Ahmed Sheikh

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے منافع بخش ملک ہے،دنیا کی نظریں اس جانب مرکوز ہیں،شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد رکھا گیا ہے اس سے زیادہ کی امید ہے، مشکل حالات میں یہ بہترین بجٹ ہے۔

اتوارکوقومی اسمبلی کے اجلاس مین آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ حقیقت پر مبنی اورمشکل حالات میں بہترین بجٹ ہے۔جون 22 میں پاکستان کی برآمدات 30 ارب ڈالر تھی۔تجارتی خسارہ 50 ارب ڈالر تھا جو اب کم ہوکر 25 ارب ڈالر پر آگیا۔زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔اب اس خطے میں ترقی ہورہی ہے۔گزشتہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کرنے کے قریب پہنچا دیا تھا۔ہمارے محصولات کا ہدف 13 ہزار ارب روپے تک رکھا گیا ہے۔بجلی کے نرخ کم ہوئے۔افراط زر میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان بہت کمائی کرتے ہیں جس کی جتنی کمائی ہوگی وہ اسی حساب سے اپنی آمدن پرٹیکس دے گا۔بجٹ میں براہ راست ٹیکس لگائے گئے ہیں،امیروں پر ٹیکس میں اضافہ کیاگیا،تنخواہوں میں 25 فیصد اورترقیاتی پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا،سٹیشنری پر 10 فیصد ٹیکس نہیں ہونا چاہییے،ڈبے والا دودھ سے 40 فیصد تک آمدن ہے،عام آدمی کو تحفظ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں ان کا حصول لازمی ہے۔سابق فاٹا اور پاٹا میں انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے۔اس کا فائد ہ امیروں کو پہنچ رہا ہے۔پاکستان کا صرف 6 فیصد قرضہ چھوٹے کاشتکار کو ملتا ہے باقی سب امیروں کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ خسارہ کا ہدف 5.9 فیصد رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کمائی نہ ہوتی تو سٹاک ایکسچینج دنیا میں سب سے زیادہ تیزی والا مارکیٹ نہیں ہوتا ۔پاکستان سے 6 ہزار ارب روپے کا ٹیکس چوری ہورہا ہے اس کا تدارک کرنا ہے۔انہوں نے کہا دفاع کے لئے صرف 21 سو ارب روپے رکھے گئے ہیں سات سال بعد اس میں کمی لائی گئی انڈیا کا دفاعی بجٹ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے بڑے مواقع ہیں۔شرح نمو کا ہدف ساڑھے 3 فیصد ہے۔اس سے زیادہ کی امید ہے۔فشریز کی صنعت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔اس کو مزید فروغ دیں گے۔دنیا کی بڑی شپ کمپنی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی نسبت منافع زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیکلٹی ممبران پر 25 فیصد ریبیٹ درست نہیں ہے۔