27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان دنیا میں ڈیری مصنوعات بنانے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے،...

پاکستان دنیا میں ڈیری مصنوعات بنانے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے، ڈیری مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ڈیری مصنوعات بنانے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے، ڈیری مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر رائل فرائزلینڈ کمپینا اور اینگرو پاکستان جون ڈیرک وین کارنیبیک کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ڈیری مصنوعات بنانے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے، ڈیری مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان ڈیری کے شعبہ کی ترقی کے لیے فرائزلینڈ کمپینا جیسی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرے گا ،ڈیری مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈیری مصنوعات کی حفاظت اور غذائیت کو بڑھانے کے حوالےسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیری انڈسٹری کی پائیدار ترقی اور کسانوں کے روزگار کو بہتر بناناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،فرائزلینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پاکستان ڈیری ریگولیشنز کو بین الاقوامی بہترین طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تکنیکی معاونت کا اشتراک کر سکتا ہے،ڈیری مصنوعات کی حفاظت اور صارفین کے اعتماد کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب اور سندھ میں پائلٹ ڈیری سپلائی چین ٹریس ایبلٹی سسٹم تیار کرنے میں فرائزلینڈ کی مدد کو سراہتے ہیں۔

- Advertisement -

فرائزلینڈ کمپینا کے وفد نے پاکستان کے لائیو سٹاک اور ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں