اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان کےنور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل ڈبلز ٹیم سارواک ملائیشیا میں ہونے والی دوسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے کوریا کو 37 منٹ میں 2-1 (11-3، 5-11، 11-4) سے شکست دی۔
اس سے قبل نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چائنیز تائپے کو 11-2، 11-9 سے شکست دے کر اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کل بدھ کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔