اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانیہ کے ساتھ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے متاثرہ علاقوں کے لئے برطانوی امداد کا خیر مقدم کرےگا۔یہ بات انہوں نے یہاں برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی جسٹن گریننگ سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے بدھ کومشیر خارجہ کے ساتھ وزارت خارجہ …
پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے متاثرہ علاقوں کے لئے برطانوی امداد کا خیر مقدم کرےگا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانیہ کے ساتھ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے متاثرہ علاقوں کے لئے برطانوی امداد کا خیر مقدم کرےگا۔یہ بات انہوں نے یہاں برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی جسٹن گریننگ سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے بدھ کومشیر خارجہ کے ساتھ وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈی ایف آئی ڈی کے پروگرام میں مثبت پیشرفت جاری ہے جبکہ اس پروگرام کو سندھ اور بلوچستان تک وسعت دینے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کیا کہ اپریل 2016 ءمیں تیسرے پاک برطانیہ انہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے تحت دونوں ملکوں کے مابین موجودہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔








