پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان اور عالمی برادری کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا،ترجمان دفتر خارجہ

69

پاکستان کی افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت
پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان اور عالمی برادری کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے یکم مارچ کو کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے افغانستان اور عالمی برادری کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔