اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان رواں سال نومبر میں برطانیہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ٹی۔20 سیریز کے 6 میچوں کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کا انعقاد 10 تا 19 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے خلاف ٹی۔20 سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب 25 تا 30 جون تک ایبٹ آباد میں ہونے والے نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں سے کیا جائے گا۔