اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ریلویزوفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کو پشاور اور طور خم کے ساتھ ریلوے لائن کے ذریعے ملانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔ وزارت ریلویز کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان ریلویز حکام نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ایک تفصیلی بریفنگ میں منصوبے کی فزیبلٹی کی تیاری پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا ہے ۔