لاہور۔4 اپریل (اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز اپنی بحالی کے بعد تعمیروترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کررہا ہے،کراچی سے پشاور تک مین لائن ون کی سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کے علاوہ اب پاکستان ریلویز ملک بھر میں ریل نیٹ ورک کی بحالی، بہتری اور تعمیرنو کے لیے مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کو دعوت دے رہا …
پاکستان ریلویز اپنی بحالی کے بعد تعمیروترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کررہا ہے، وفا قی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
لاہور۔4 اپریل (اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز اپنی بحالی کے بعد تعمیروترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کررہا ہے،کراچی سے پشاور تک مین لائن ون کی سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کے علاوہ اب پاکستان ریلویز ملک بھر میں ریل نیٹ ورک کی بحالی، بہتری اور تعمیرنو کے لیے مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کو دعوت دے رہا ہے تاکہ وہ ریلویز کے نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان کی تعمیروترقی میں بھی اپناکردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد ٹریک پر سرمایہ کاری کی پیش کش کررہا ہے، ہم مری سے مظفرآباد تک 107کلومیٹرنیاٹریک بچھانا چاہتے ہیں، گوادر ، تربت، خوشاب، پنجگور، بسیمہ، سہراب اور مستونگ کو ملانا چاہتے ہیں، کوہستان ، ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوٹلہ جام میں ٹریک چاہتے ہیں، کوٹری اور اٹک کے درمیان ٹریک کے ساتھ ساتھ وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال ، شاہدرہ کی اپ گریڈیشن چاہتے ہیں۔








