اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی)پاکستان ریلویز ملک بھر میں ریلوے ٹریکس کے ارد گرد گرین بیلٹس قائم کرے گا۔ریلوے حکام نے اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے کہا کہ پنجاب ہارٹیکلچرل اتھارٹی کے اشتراک سے پہلا ریلوے گرین کوریدور قائم کرنے کیلئے شاہدرہ سے رائے ونڈ تک ابتدائی مرحلے پر کام ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب تکمیل کے بعد اس طرح کے دیگر منصوبے مختلف مقامات پر شروع کئے جائیں گے۔بعض ریلوے سٹیشنوں پر درختوں کی عدم موجودگی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب شجر کاری مہم کے بعد درختوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ریلوے ہر سال ملک بھر مین ریلوے سٹیشنوں اور دیگر کھلے مقامات پر ہزاروں پودے کاشت کرتی ہیں2014-15شجر کاری مہم کے دوران تمام ریلوے نیٹ ورک میں 49500پودے کاشت کئے گئے۔