اسلام آباد ۔20اگست (اے پی پی):پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران غیر قانونی قابضین سے لاکھوں روپے مالیت کی 1007 ایکڑ اراضی واگزار کرائی ہے۔وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایاکہ "پنجاب میں تقریبا 491 ایکڑ، خیبر پختونخوا میں 145 ایکڑ، سندھ میں 339 ایکڑ اور بلوچستان میں صرف 32 ایکڑ زمین واگذارکی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 3 ہزار 287 ایکڑ، خیبر پختونخوا میں 832 ایکڑ، سندھ میں 5 ہزار 180 ایکڑ اور بلوچستان میں 687 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیاتھے۔عہدیدار نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ریلوے نیٹ ورک پر قبضہ شدہ ریلوے اراضی کی بازیابی کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا اور تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تجاوزات سے ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کے لئے مشترکہ طریقہ کار کا حکم جاری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ مختلف افراد، گروہوں اور یہاں تک کہ کاروباری تنظیموں سے اس کی زمین واپس حاصل کی جا سکے جو دہائیوں سے رہائشی، تجارتی اور زرعی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کا آپریشن ریلوے پولیس اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تنظیم قبضہ مافیا سے قبضہ شدہ زمین واگزار کرانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں مختلف سرکاری محکموں کے زیر قبضہ اور غیر قانونی قبضے والی غیر قانونی زمینوں کی نشاندہی کے لئے تفصیلی سروے بھی شامل ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ ایف آئی آر درج کی جارہی ہے اور مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور تیزی سے سماعت کے لئے پاکستان ریلوے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے پاکستان ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کا معاملہ بھی متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کے پاس ملک بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار 690 ایکڑ زمین ہے جس میں سے پنجاب میں 90 ہزار 326 ایکڑ، سندھ میں 39 ہزار 428 ایکڑ، بلوچستان میں 28 ہزار 228 ایکڑ اور خیبر پختونخوا میں 9 ہزار 708 ایکڑ زمین ہے۔