اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ریلویز نے ریلوے سٹیشنز کو مستقبل میں اہم تجارتی مراکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ اور اسے تجارتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور بڑے پیمانے پر معاشی مواقع پیدا ہوں گے۔ ویلیو ایڈیشن ریلوے سٹیشن کو تجارتی لحاظ سے موزوں بنائے گا ۔
ریلوے اسٹیشن مسافروں کو جدید سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بہت بڑا کاروباری مرکز بنیں گے۔ادھر ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جا رہا ہےجبکہ مسافروں کی سہولت کے لئے ریلوے سٹیشنوں پہ قائم مسافر خانوں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے اور ریلوے سٹیشنز پہ قائم کھانے پینے کے سٹالز کے معیار کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔