- Advertisement -
لاہور۔20مئی (اے پی پی):پاکستان ریلویز عیدالاضحی کے موقع پر 5سپیشل ٹرینیں چلائے گا۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پہلی سپیشل ٹرین 2جون کو کراچی سے لاہور دوپہر ایک بجے ، دوسری ٹرین 3جون کوکوئٹہ سے پشاور صبح 10بجے، تیسری ٹرین 3جون کو لاہور سے کراچی شام 5بجے، چوتھی ٹرین 3جون کو کراچی سے راولپنڈی شام 5بجے جبکہ پانچویں سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 4 جون کو رات 8بجے روانہ ہو گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599530
- Advertisement -