25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ریلویز کی تاریخی عمارتوں کے حسن اور وقار کو بحال کر...

پاکستان ریلویز کی تاریخی عمارتوں کے حسن اور وقار کو بحال کر کے انہیں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنایاجائے گا،خواجہ سعد رفیق

- Advertisement -

لاہور۔31مارچ(اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز تاریخی اثاثوں کا امین ہے، ریلوے کی تاریخی عمارتوں کے حسن اور وقار کو بحال کرتے ہوئے انہیں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنایاجائے گا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویز نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی لسٹوں میں درج تاریخی عمارتوں کا نہ صرف تحفظ کیا جائے بلکہ ان کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے خصوصی فنڈزبھی مختص کیے جائیں گے۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمدجاوید انور، مشیرریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرہمایوں رشید اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر ریلویز نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور صفیان ڈوگر کو ہدایت کی کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کی حالت کو بہتر بنایاجائے، تاریخی حسن کو بحال کیا جائے ، رات کے وقت اس کی خوبصورت لائٹس سے آرائش کی جائے، وہاں فوڈ کورٹ قائم کیا جائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48784

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں