پاکستان ریلویز کے ملازمین کی پنشن اور تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

164
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےپاکستان ریلویزکے حکام کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے پیش نظر ملازمین کی پنشن اور تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں۔اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی نے اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین میں افطار کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔