لاہور۔25مارچ (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی مدت میں 19رمضان المبارک تک توسیع کر دی۔ترجمان کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے رمضان المبارک میں تمام ریزرویشن کے اوقات کار میں 15رمضان المبارک تک تبدیلی کی تھی جس کی مدت میں 19 رمضان المبارک تک توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس شیڈول کے مطابق پہلی شفٹ صبح 6 بجے سے دوپہر1بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر1بجے سے لیکر شام6بجے تک کام کرے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام ریزرویشن دفاتر20رمضان المبارک سے اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔