پاکستان ریلوے نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20لاکھ مسافروں کو اپنے پیاروں سے ملوایا ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

63

راولپنڈی 05جون(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عید الفطر پر 20لاکھ مسافروں کو اپنے پیاروں سے ملوایا اور ایک ارب روپے کی آمدن حاصل کی جبکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں سے تین کروڑ روپے وصول کیے ۔ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے مسافر وں سے التماس کیا کہ عید الفطر کے پہلے دن نصف ٹکٹ ہے تاھم وہ ٹرین کی چھتوں پر سفر نہ کریں اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔