اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان ریلوے نے نئی شروع ہونے والی میانوالی ایکسپریس کا پہلا ٹکٹ وزیراعظم عمران خان کے نام کا جاری کیا۔ جاری گئے گئے اکانومی کلاس کے ٹکٹ کے400 روپے کی ادائیگی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی جیب سے کی۔ جمعہ کو میانوالی تا لاہور ایکسپریس جسکا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیا۔ میانوالی سے پہلی ٹرین جو کہ جمعہ کو روانہ ہونا تھی اس کا پہلا ٹکٹ پاکستان ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کے نام کا جاری کیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پہلے ٹکٹ پر وزیراعظم عمران خان کا آٹوگراف بھی لیا جو کہ پاکستان ریلوے کے ریکارڈ میں بطور اعزاز رکھا جائے گا۔