لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی سٹی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل (3Up)کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بولان میل کراچی سٹی سے رات 7بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6بجکر 25منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بولان میل کراچی سٹی سے رات 8بجے روانہ ہوا کرتی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلہ پر فوری طور پر عملدرآمد ہو گا۔