پاکستان ریلوے کی بوگیاں چوری ہونے کے حوالے میڈیا رپورٹس کی تردید ،ریلوے کی بوگیاں چوری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ترجمان

54
Railways

اسلام آباد ۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے بوگیاں چوری ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ ریلوے کی بوگیاں چوری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ہفتہ کوپاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان ریلوے میڈیا پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے،2017 میں 542 بوگیوں کا ٹینڈر جاری کیا گیا،521 بوگیاں بڈرز کو دے دی گئیں

بقیہ 21 ویگنز پر ویگن نمبر مٹ چکے تھے جس کی بنا پر انہیں یارڈ میں رکھ لیا گیا، بغیر نمبر کے ویگن حوالے کرنے پر آڈٹ کا اعتراض آ جاتا ہے، اس لیے یہ ویگنز فروخت نہیں کی گئیں ،سکریپ ریٹ بڑھنے پر بڈر نے بوگیاں ہی دینے کا اصرار کیا،ریلوے نے غیر قانونی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا،بعد ازاں ان بوگیوں کے پیسے بڈر کو واپس دے دیے گئے،یہ بوگیاں آج بھی یارڈ میں موجود ہیں اور میڈیا کو دکھائی جا سکتی ہیں ، اس حوالے سے کسی شخص کو معطل نہیں کیا گیا۔