24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان رینجرز (پنجاب)سیلاب متاثرین کی مددکیلئے سرگرم

پاکستان رینجرز (پنجاب)سیلاب متاثرین کی مددکیلئے سرگرم

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):پاکستان رینجرز (پنجاب)سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم ہیں۔پاکستان رینجرز (پنجاب) سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دیگر ادراوں کے ہمراہ سرحدی علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں،ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا،

ریسکیو آپریشن میں متاثرین کا مال اسباب بھی بحفاظت منتقل کیا گیا۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر رینجرز دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب رینجرز کے اہلکار امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں