پاکستان ریڈی میڈ گارمینٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان آئیندہ پانچ سال کے دوران ” انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایشیائ“ نمائش کا مشترکہ انعقاد کرینگے

203

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان ریڈی میڈ گارمینٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان آئیندہ پانچ سال کے دوران ” انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایشیائ“ نمائش کا مشترکہ انعقاد کرینگے اس حوالے سے دونوں اداروں نے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ پریگما کے چیف کوآرڈینیٹر اعجاز کھوکھر اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر خورشید نظام نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر اعجاز کھوکھر نے کہا کہ رواں سال عالمی نمائش میں چینی کمپنیوں کی شرکت کا تناسب سب سے زیادہ رہا ہے جبکہ آئندہ سال جرمنی اور یورپی ممالک کی کمپنیوں کی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔