35.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’آن دی سائیڈ آف ہیومنیٹی...

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’آن دی سائیڈ آف ہیومنیٹی ‘‘ کے عنوان سے تقریب کل منعقد ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کی جانب سے عالمی یوم ہلالِ احمر کے موقع پر ’’آن دی سائیڈ آف ہیومنیٹی‘‘ کے عنوان سے ایک اہم اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب کل جمعرات 8 مئی 2025 کو صبح 11 بجے پی آر سی ایس فاطمہ جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی ہوں گے جبکہ گیسٹ آف آنر کے طور پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی چیئرپرسن محترمہ فرزانہ نائیک شرکت کریں گی۔

تقریب میں اندرون و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے ہیومینیٹیرین آرگنائزیشنز کے نمائندگان، طلباء، والنٹیئرز، سول سوسائٹیز، پی آر سی ایس، آئی ایف آر سی، آئی سی آر سی، نارویجن ریڈ کراس، ترکش ریڈ کریسنٹ اور جرمن ریڈ کراس کے اسٹاف کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔یہ تقریب عالمی سطح پر انسانیت کی خدمت میں کام کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور پاکستان میں جاری فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں